گلگت بلتستان

محکمہ اطلاعات کی بھر پورکوشش ہے کہ علاقے میں صحافت کو بھرپور تر جیح دیجا ئے، صوبا ئی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صوبا ئی وزیر تعلیم و اطلاعات گلگت بلتستان حاجی ابراہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کی بھر پورکوشش ہے کہ علاقے میں صحافت کو بھرپور تر جیح دیجا ئے اور اس انڈ سٹر ی سے وابستہ کا رکن اورصحا فیو ں کی بہبود کیلئے ہر ممکن اقدا مات اٹھا ئے جا ئیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ صوبا ئی حکو مت کا ہر ارادہ مفاد عامہ کے منصو بو ں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے کمر بستہ ہے اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سخت اقداما ت جاری کیئے ہیں۔ سر کا ری ملا زمین اپنے دفاتر میں حا ضریوں کو یقینی بنائیں ۔ انکا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین قا ئد اعظم کے فر ما ن کا م کا م اور کام کو اپنا نصب الین بنا ئیں اور سائلین کے مسا ئل کے حل میں کو ئی کو تاہی نہ بر تیں ۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات کے ادارے کی ذمہ داریو ں میں سے ایک بڑ ی زمہ داری عوامی مسائل پر نظر رکھنا بھی ہے اور اس سلسلے میں اطلاعات کا محکمہ تمام اضلا ع سے مو صول ہونے وا لی خبر وں کی سمر ی بنا کر کے وزراء کو رپورٹ ارسا ل کر تا ہے جس سے عوامی مسا ئل کی نشا ندہی اور انکے حل کے لئے فوری ایکشن لینے میں آسانی ہو تی ہے ۔ انہو ں نے اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ اطلاعات عوام اورحکومت کے ما بین گہرے رابطے کا زریعہ بنتارہے گا اور عوامی ایشو ز کے حل کیلئے بذ ریعہ اخبا رات اور میڈ یا اپنا بھرپور کردار ادا کر ے گا،تعلیم اورشرح خوا ندگی کے حو الے سے انکا کہنا تھاکہ پا کستان بھر میں گلگت بلتستان ایک ایسا خطہ ہے جہا ں پرشرح تعلیم ملک کے دیگر علا قوں کی نسبت سب سے بلند ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکا ری وسائل سے تعلیم کے شعبو ں میں نمایاں بہتری آئی ہے ، انہو ں نے گلگت بلتستان میں تعلیمی میدا ن میں غیر سرکاری اداروں کے کردار کی تعریف کرتے ہو ئے کہا کہ اس طرح کے تعلیمی اداروں نے بھی اپنی استعداد کو بہتر کر تے ہو ئے علاقے میں تعلیم کے فروغ کو بہتر کیا ہے جو کہ شرح خوا ندگی میں ا ضافے اور ایک باشعور معاشر ے کے قیام کیلئے نہا یت مددگار ثا بت ہو ئے ہیں ۔ گلگت بلتستان کا بلند شرح تعلیم ایک مہذب اور امن پسند معاشرہ بننے کی راہ مزید ہموار کریگا اور حالیہ دنو ں میں ایشا پیس انڈ یکس میں اس خطے کو سب سے پرامن علا قہ قرار دینا بھی اس با ت کا ثبو ت ہے کہ یہا ں کی عوام کاعزم اورمنزل تر قی اور استحکام ہے جو کہ پورے پاکستان کے لئے ایک رول ماڈل ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button