گلگت بلتستان
پنجاب سے آئے ہوےشادی شدہ جوڑے کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہونے دی جائیگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت(پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ھافظ حفیظ الرحمن نے لاہورسے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہونے دی جائیگی۔ شادی شدہ جوڑے کے ساتھ قانو ن وانصاف کے مطابق برتاو کیا جائیگا تحفظ بل کے تحت انہیں تحفظ فراہم کیا جائیگا اور کوئی بھی ماورائے قانون و آئین زیادتی نہیں ہونے دی جائیگی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پولیس کے اعلیٰ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ شادی شدہ جوڑے کے ساتھ قانون و آئین پر من وعن عمل کرتے ہوئے اقدامات کریں اور کسی قسم کی زیادتی نہیں کی جائے۔