سیاست

چترال: ایم پی اے فوزیہ بی بی محکمہ سیاحت کے لیے پارلیمانی سیکرٹری مقرر

چترال(بشیر حسین آزاد ) خیبر پختونخوا حکومت نے چترال سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے بی بی فوزیہ کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کرتے ہو ئے اعلامیہ جاری کر دیا۔ ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کیبینٹ ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی بی فوزیہ کو محکمہ سیاحت کے لیے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ چترال سے صدر آئی ایس ایف ندیر احمد ، جنر ل اسرا ر الدین کسانہؔ ، سبغت اللہ سننئر وائس پرزیڈنٹ، رضی ا لدین سابق تحصیل جنرل سکرٹری، سلطان محمد شیر، احسان اللہ و جملہ کارکنان پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال نے بی بی فوزیہ کو پارلیمانی سکرٹری مقرر ہو نے پر مبارک باد پیش کر تے ہو ئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اور توقع ظاہر کی کہ بی بی فوزیہ کی سر پر ستی میں صوبہ خیبر پختونخوا اوربالخصوص ضلع چترال سیاحت کے شعبہ میں تر قی کرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button