شگر: یوم ولادت حضرت محمد المصطفی ﷺ کی مناسبت سے محفل مشاعرہ
شگر(عابد شگری) حضرت محمد المصطفی ﷺ کی یوم ولادت کے مناسبت سے ادبی بورڈ شگر کے زیر اہتمام شگر میں ایک محفل مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ جس میں ادبی بورڈ شگر اور بزم علم و فن سکردو کے شعراء نے شرکت کی۔ محفل مشاعرہ میں میر محفل ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ تھے جبکہ صدر محفل سابق صوبائی وزیر راجہ محمد اعظم خان اور سید امجد زیدی تھے۔ مشاعرے میں شریک شعراء نے حضور اکرم محمد مصطفی ﷺ کی حضور نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔شعراء نے بلتی اور اردو میں کلام پیش کئے۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کا کہنا تھا کہ رسول اکرم پوری کائنات کیلئے رحمت العالمین بن تشریف لایا آپ کی تشریف آور ی سے بڑھ کر اس کائنات میں اور خوشی کے دن کوئی نہیں۔ادبی بورڈ کا اس بابرکت دن کے نام اور مناسبت سے محفل مشاعرہ پیغمبر اکرم سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار ہیں۔اس طرح کی ادبی محفلیں ہمیشہ ہوتا رہنا چاہئے۔ تاکہ ادبی محفلوں سے ادبی سرگرمیاں بڑھتی ہیں۔محفل مشاعرے میں کلام پیش کرنے والوں میں سید امجد زیدی،میر اسلم سحر،عارف سحاب،رضا بیگ گھائل،فرمان خیال،عباس جرات،فداحسین فدا،علی محمد خالص،جمیل شیخ،فدا محمد راہی،فدا علی راہی،عنایت علی حیدر،شرافت حسین ،امیر علی عاشق اور محمد حسین آرزو شامل تھے۔