ذولفقار علی بھٹو نہ صرف تاریخ میں زندہ ہیں بلکہ آج بھی لوگوں کے دلوں پہ حکمرانی کرتے ہیں ۔ سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان
گلگت( خبرنگارخصوصی) قائد عوام ذولفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں پہ حکمرانی کررہے ہیں، بھٹوایٹمی پاکستان اور متفقہ آئین کے خالق ہیں جنہوں نے مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی ترجمانی کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ڈالی اور آج بھی شہید ذولفقار علی بھٹو پاکستان کے سیاست کے محور ہیں اور گھڑی خدابخش سیاست کا مرکز ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات و سابق صوبائی وزیراطلاعات سعدیہ دانش نے شہید ذولفقار علی بھٹو کی یوم پیدائش پر ایک اخباری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا قائد عوا م نے اپنی بھر پور صلاحیتوں اور قد م بہ قدم ملک کو مشکلات سے نکالتے ہوئے ترقی کی طرف گامز ن کردیا تھا۔ ذولفقار علی بھٹو نے مایوس قوم کو یکجا کرنے اور سیاسی استحکام کے لئے آئین سازی کا کام شروع کیا اور ملک کو متفقہ آئین دیا ،اس آئین پر تمام سیاسی جماعتو ں کے قائدین نے ذولفقار علی بھٹو کی سیاسی بصیرت اور فہم و فراست کا اطراف کیا ۔ سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے محنت کشوں کے لئے لیبر قوانین اور پالیسی وضح کردیے جس سے پہلی بار محنت کشوں کو تحفظ کا احساس دلایا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین پہ پابندی ختم کردی اور صدیوں سے استحصا ل کے شکار کسانوں کو حق ملکیت کا احساس دلاتے ہوئے لینڈ ریفارمز متعارف کروائے ۔آج بھی ذولفقار علی بھٹو کی لینڈ ریفرمز سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سعدیہ دانش نے کہا کہ قائد عوا م شہید ذولفقار علی بھٹو فکر ایشاء تھے انہوں نے اصولوں کی پاس داری کرتے ہوئے تختہ دار کو چوم لیا اور تاریخ میں امر ہوگئے ۔ذولفقار علی بھٹو نہ صرف تاریخ میں زندہ ہیں بلکہ آج بھی لوگوں کے دلوں پہ حکمرانی کرتے ہیں ۔