گلگت بلتستان

گلگت: مجلس وحدت المسلمین نے دوبارہ ایکشن کمیٹی میں شمولیت اختیار کر لی

گلگت(چیف رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین نے دوبارہ ایکشن کمیٹی میں شمولیت اختیار کر لی، بہت جلد دیگر تنظیموں سے بھی رابطہ کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تحریک کا آغاز کرینگے۔ عوام ایکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مولانا سلطان رئیس منعقد ہوا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء غلام عباس، آغا علی حیدر، ڈاکٹر علی گوہر، مطہر عباس و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں نا کام ہو چکی ہے اور تمام مسائل جوں کے توں ہیں۔ حکومت گندم کوٹے مین بتدریج کمی کر رہی ہے جس سے جی بی میں قحط جیسی صورتحال ہے۔ جبکہ لوڈ شیڈنگ کی کمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور غریب عوام ٹیکسز کا بوجھ نئی صوبائی حکومت کا تحفہ ہے۔ حکومت واضح کرے کہ وہ ایکشن کمیٹی کا باقی ماندہ چارٹر آف ڈیمانڈ حل کرنا چاہتی ہے یا نہیں بصورت دیگر عوام کے لئے احتجاج کے راستے کھلے ہیں۔ اجلاس میں نظام الدین، صفدر علی، فدا حسین، کریم خان، عثمان احمد، پروفیسر یاسف الدین، نائب خان، شیخ شبیر حکیمی، زکریا ایڈووکیٹ، شاہ عالم، حسنین رمل، رحمت علی، ممتاز ایڈووکیٹ، وجاہت علی و دیگر نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button