موسمگلگت بلتستان

ہنزہ نگر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر

ہنزہ (اکرام نجمی) گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔

 ہنزہ کے بالائی علاقے خاص کر گوجال کے گاوں گلمت اور ششکٹ سمیت نواحی علاقوں میں تقریبا 6انچ سے زیادہ برفباری ی اطلاع ہے جبکہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔ شمشال چپورسن، مسگر اور سوست میں کئی فٹ تک برفباری کی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح ضلع نگر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جن میں نگر خاص ،ہوپر اور ہسپر میں بھی شدید برفباری ہوئی ہے ۔

برفباری کی وجہ سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ان علاقوں میں یہ موسم سرما کی پہلی برفباری ہے پچھلے کئی سالوں سے موسمی تبدیلی کی وجہ سے برفباری میں کمی دیکھا جارہاہے البتہ اس سال جنوری کے مہینے میں یہ پہلی دفعہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ہے ۔

موسم سرما کی پہلی برفباری سے جہاں نظام زندگی میں خلل پیدا ہوا ہے وہاں اس برفباری سے مقامی اور علاقے میں آئے ہوئے سیاح لطف اندوز بھی ہورہے ہیں اور خاص کر علاقے کے بچوں میں جوش و خروش نظر آرہا ہے ۔

 مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دسمبر اور جنوری میں برفباری سے کاشتکاری کیلئے فائدہ ہے اور اس سے گلیشرز میں اضافہ ہوگا اور پانی کی قلت کا سامنا نہیں ہوگا ۔

IMG_6348 (1)

 001

002

IMG_6348

IMG_6369

IMG_6406

IMG_6419

IMG_6426

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button