سیاست

مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نے ٹیکس نافذ نہیں کیا بلکہ یہ پا کستان پیپلزپارٹی کی دورمیں نافذ ہو ا۔ وزیر تعمیرا ت ڈا کٹر اقبا ل

گلگت ( پ ر) وزیر تعمیرا ت ڈا کٹر اقبا ل نے کہا ہے کہ صوبا ئی حکو مت نے جس انداز میں اپنے ایجنڈ ے کی تکمیل کیلئے شروعات کی تھیں اس کے باعث تمام تر قیا تی منصو بے مکمل ہو نا شروع ہو ئے ۔ اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہاکہ وہ بار بار ایک بات واضح کر چکے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نے ٹیکس نافذ نہیں کیا بلکہ یہ پا کستان پیپلزپارٹی کی دورمیں نافذ ہو اور مسلم لیگ کی حکو مت اس پر عوا م کی رائے کومقدم رکھے گی۔ ڈا کٹر محمداقبا ل نے کہا کہ زند گی کے تمام آسائشیں اور راحتیں اس لئے چھوڑ کر اپنے علاقے میں واپس آ ئے چونکہ انہیں معلو م تھا کہ گلگت بلتستان کو مخلص کوششوں کی ضرورت ہے جسکو ما ضی میں یکسر فرامو ش رکھا گیا ۔انھو ں نے کہا کہ مو جودہ حکو مت اپنے قائد کی سربراہی میں علاقے کو لوگوں کی خد مت کرتی رہے گی ۔چونکہ وہ عوام کو جو ابد ہ ہیں ، انھو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیا سی قائدین کو اپنے رویوں میں تبدیلی لا نی ہو گی چونکہ پسما ندگی کو دور کرنے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بد عنوانی کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں اور لوگ میرٹ اور قانون کی با لا دستی کو اپنے آ نکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button