سیاست

چلاس: وقت کے فرعون نے تیسری دنیا کے عظیم رہنماء ذولفقارعلی بھٹو کو تختہ دار پر چڑھایا، پیپلزپارٹی دیامر

چلاس(چیف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذولفقارعلی بھٹو کے 88ویں سالگرہ کے حوالے سے پیپلزسیکرٹریٹ دیامر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق صدر پیپلزپارٹی دیامر طیفور شاہ،سابق سیکرٹری جنرل محمد ولی ایڈوکیٹ ،سابق سیکرٹری اطلاعات محمد افضل ،سیئنر رہنماؤں رحمت ظہور،صاحب حق،نوید احمد،عبدالماحص سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو نے تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا اور دنیا کے عظیم رہنماء کے طور پر ابھرے، پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا مزدورں،کسانوں،طالب علموں اور انسانی حقوق ادا کئے۔ دنیا کے اس عظیم رہنماء کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آمر نے تخت دار پر چڑھایا انہوں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو کا نام رہتی دنیا تک رہیگا انہوں نے کہا کہ بھٹو کی سالگرہ ہی جمہوریت کی جیت اور آمروں کی شکست ہے۔

سابق صدر پی وائی او دیامر سیف اللہ نے ذوالفقار علی بھٹو کے سالگرہ کے موقع پر اپنی ایک بیان میں کہا کہ ذولفقار علی بھٹو جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، جب تک دنیا قائم ہے بھٹو کا نام بھی باقی رہیگا۔ پیپلزپارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذولفقارعلی بھٹو تیسری دنیا کے عظیم رہنماء تھے وقت کے فرعون نے اپنی ذاتی اقتدار کے لالچ میں تخت دار پر چڑھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ذولفقارعلی بھٹو کے چاہنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے، بھٹو عوام کے ذہنوں میں ہمیشہ زندہ رہنیگے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائد کی ملک کے لئے دی جانے والی قربانیاں تاریخ کا ایک باب ہے جس کو کوئی پاکستانی فراموش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت ذولفقار علی بھٹو ،محترمہ بیینظر بھٹو اور آصف علی زرداری کی مرہون منت سے ہے۔ پیپلزپارٹی کی جمہوریت کے تسلسل کے لئے قربانیاں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی دیتی رہیگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button