گلگت: سٹی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہمارے دور کے منصوبے ہیں، جعلی عالم حفیظ الر حمن اپنے نام کی تختی لگا کر لو گوں کو گمراہ نہ کر ے۔ جمیل احمد، رہنما پیپلزپارٹی
گلگت(پ۔ر) سابق ڈپٹی سیپکر، پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہا ہے کہ جعلی ڈگری کے عالم حفیظ الر حمن ہمارے دور حکومت کے منصوبوں پر تختی لگاکر اپنا نام دینے کی کو شش نہ کر یں۔ سٹی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہمارے دور کے منصوبے ہیں۔ اگر اس میں غیر ت ہے تو نواز شریف کے اعلانات پر عمل درآمد کرایں نہ کہ عوام کو بے قوف بنانے کے لئے پرانے منصوبوں پر اپنے نام کی تختی لگا کر لو گوں کو گمراہ کر یں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الر حمن کو جعلی عالم کہنے پر ہمارے علمائے کرام کو غصہ آجاتا ہے اور میں ثابت کر ونگا کہ اس کی ڈگری بھی جعلی ہے اسلامی ڈگری لیا ہے وہ بھی غیر قانونی طور پر۔ عوام اس جھوٹے سیاستدان پر اعتبار نہیں کر ے ن لیگ عوام دشمن پارٹی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ وزیر اعظم نے ہیزل پاور پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے وہ بھی ہمارے دور حکومت کا ہے، اسکر دو روڈ اور دیگر منصوبوں پر عمل درآمد کرائیں تو ہم بھی ن لیگ کی ہمایت کر یں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں بننے والے پراجیکٹ پر اپنا نام دینے کی کوشش نہ کر ے۔