سیاست

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران گلگت بلتستان حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید

گلگت(خبر نگارخصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کو حکومت بنائے ہوئے سات ماہ گزر چکے اور ہنی مون پیریڈ ختم ہوچکا لیکن عملی کام کوئی نظر نہیں آرہاہے ۔موجودہ حکومت نے گندم کے کوٹہ میں 20لاکھ بوریوں سے کم کرکے11لاکھ بوری کردی ہے جبکہ اس سے پچھلی حکومت میں 15لاکھ سے بڑھا کر 20لاکردیا گیا تھا۔گندم بحران کی وجہ سے گلگت بلتستان بھر میں قحط کا سماں ہے اور لوگ آٹے کے لئے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہورہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی رہنماؤں فتح اللہ ڈپٹی آرگنائز ر ،گلاب شاہ آصف آرگنائزر ضلع گلگت ،عزیز احمد آرگنائزر ضلع ہنزہ اور سینئر رہنماء نوشاہ نے جمعرات کے روز گلگت پریس کلب میں صوبائی حکومت کے نااہلی کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت پاک چائنہ اکنامک کوریڈور میں گلگت بلتستان کو مکمل نظر انداز کررہی ہے اور گلگت بلتستان کی حکومت میں اتنی دم نہیں ہے کہ وہ اس معاملہ کے اپر وفاقی حکومت کے سامنے بات کرے ۔ڈپٹی آرگنائز پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان فتح اللہ نے کہا گلگت بلتستان حکومت GBمیں امن و امان قائم کرنے کے بجائے انتشار پھیلانے پر تلی ہوئی ہے ،انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس اور وید ہولڈنگ ٹیکس غیر قانونی ہے جس کے خلاف ہم بھر پور مزاہمت کرینگے

،فتح اللہ نے کہا گلگت بلتستان کے عوام سے پہلے سے ان ڈائریکٹ ٹیکس وصول کی جارہی ہے لیکن وفاق سے اس کا 1فیصد حصہ بھی نہیں ملتا ہے ،گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس کے خلاف وفاقی اور صوبائی اسمبلی میں بھر پور آواز اٹھائینگے ۔انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ کے وزیر اسلام آباد اور پاکستان کے دوسرے شہروں میں سردی سے بچنے کے لئے گھومرہے ہیں اور گلگت بلتستان میں لوگ آٹا ،بجلی اور پانی کے لئے ترس رہے ہیں ۔فتح اللہ نے کہا گلگت بلتستان کے میں اصل حکومت بیورکریسی کرہی ہے گلگت بلتستان کے وزیراور پالیمانی سیکریٹریز صرف پروٹوکول کے مزے لے رہے ہیں ۔

ایک سوال کے جوب دیتے ہوئے ڈپٹی آرگنائز ر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان فتح اللہ نے کہا گلگت بلتستان کے تمام سیاسی پارٹیوں پر مشتمل گرینڈ الائنس بن چکا ہے جو اگلے ایک دو ماہ میں تحریک چلائے گی ۔انہوں نے الیکشن ٹربیونل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا الیکن ٹربیونل کبھی فیصلہ نہیں سنائے گی کیوں کہ ان کو اپنی نوکری بچانے ہے اور ن لیگ کے جب تک ہے تب تک الیکشن ٹربیونل رہے گئی حالانکہ الیکشن ٹربیونل الیکشن کے بعد صروف 6ماہ تک ہوتی ہے ۔

اس موقع پر آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنزہ عزیز احمد نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت پوری پاکستان سمیت گلگت بلتستان میں دھندلی کے ذریعے آئی ہے اور حلقہ 6ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں دھندلی کرکے جیتنا چاہتی ہےجس کی ہم بھر پور مزاحمت کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ نگر میں سردی اور برف باری کی وجہ سے ہر روز حادثات رونما ہورہے ہیں اس لئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ گلگت بلتستان کی باقی ضلعوں کی طرح ہنزہ اور نگر کے اضلاع میں ریسکیو 1122کے دفاتر قائم کرے تاکہ عوام کو ثادثے کی صورت میں فوری طبی امداد دی جاسکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button