صحت

شگر: باشہ میں سینکڑوں افراد اپنڈکس کے مرض میں مبتلا

شگر(نامہ نگار) سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں باشہ شگر کے سینکڑوں مریض زیر علا ج ہونے کا انکشاف ۔ اپنڈکس کے مرض میں زیادہ تر لڑکیاں مبتلا ہو رہی ہیں۔ ہر گھر سے کم از کم ایک یا دو مریض سکردو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ سینکڑوں مریضوں کا آپریشن ہوچکا ہے۔ جس میں علاقہ باشہ شگر زیادہ متاثر ہے۔ اپنڈکس کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے سکردو ہسپتال میں آپریشن ہو رہے ہیں۔

باشہ سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیت محمد بلال نے میڈیا کو بتایا کہ بنیادی طبعی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ باشہ میں ہر سال بیماریاں وبا کی طرح پھیل جاتی ہے لیکن محکمہ صحت گلگت بلتستان نے اس غریب علاقےکو مسلسل نظرانداز کرکے صحت کے سہولیات سے محروم رکھا ہوا ہے۔ باشہ کے غریب مریضوں کو صحت کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اس شدید موسم میں بھی سینکڑوں میل طے کر کے سکردو پہنچنا پڑتا ہے لیکن سکردو سرکاری ہسپتال پہنچ کر بھی عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ابھی تک کسی غریب مریض کا مفت تو ایک طرف آدھی رقم پر بھی آپریشن نہیں ہوا۔

مریضوں کو گورنمنٹ ہسپتال میں ایک ہفتے تک رکھا جاتا ہے۔ گورنمنٹ ہسپتال ہونے کے باوجود فی مریض 15 سے 20 ہزار روپے خرچہ آتا ہے۔ غریب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت خرچہ کر رہے ہیں۔ غریب عوام گلگت بلتستان سمیت وفاقی حکومت کی جانب سے امداد کے منتظر ہیں۔ اپنڈکس آپریشن کیلئے کم و بیش 30 ہزار روپے درکار ہیں جبکہ درجنوں مریض رقم نہ ہونے کے باعث علاج و معالجہ سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا کام ہے کہ سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر مریضوں کو دوائیاں مفت فراہم کریں۔ گلگت بلتستان کی انتظامیہ، محکمہ ہیلتھ اور وفاقی حکومت کو ان بیماریوں کا جائزہ لینا چاہئے تھا، مگر ابھی تک کسی نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مریضوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ ہم اہلیان باشہ حکومت پاکستان اور حکومت گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غریب عوام کے لئے علاقہ باشہ میں طبعی سہولیات فراہم کریں۔اور ان غریب مریضوں کا مفت علاج کروائیں اور علاقے میں اس بیماری کے سدباب کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں کیونکہ علاقہ باشہ میں نہ کوئی ہسپتال ہے نہ کوئی ڈسپنسری۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button