وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے چترال میں سیلابوں سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی، اور دریاؤں پر حفاظتی بند کی تعمیر فوراًشروع کرنے کی یقین دہانی کردی

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے چترال میں سیلابوں سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی، اور دریاؤں پر حفاظتی بند کی تعمیر فوراًشروع کرنے کی یقین دہانی کردی

12 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

پشاور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے نمائندوں کا ایک وفد ایم پی اے بی بی فوزیہ اور رحمت غازی کی قیادت میں وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک سے ملاقات کی ۔وفد میں شامل ایم پی اے بی بی فوزیہ ،رحمت غازی،عبد الولی ایڈوکیٹ ، عبد الطیف، نزیر احمد ،فیصل صلاح الدین، زبیر الدین قاضی، رحمت ولی خان ایڈوکیٹ اور شیشی کوہ کے نمائندے شامل تھے۔ وفد نے چترال میں سیلابوں کے تباہ کاریوں،چترا ل یونیورسٹی ،ریشن ہائیڈل پاور کی مرمت ،کاغلشٹ ہاؤسنگ سکیم ، نہراہتک ،دریاء کے کناروں پر حفاظتی بندوں کی بروقت تکیمل کے بعد متاثرین کی بحالی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے پی کے سے تفصیلی بات چیت کی۔اجلاس میں رحمت غازی نے دریاؤں کے کناروں پر حفاظتی بندوں کے بروقت تکمیل ،شیشی کوہ روڈ کی تعمیرکیلئے وزیر اعلیٰ سے خصوصی فنڈ کی درخواست کی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے یقین دلایا کہ دریاؤں کے کناروں پر حفاظتی بندوں کی تعمیر جلد جلد ازجلد کرائی جائے گی اور شیشی کوہ روڈ کیلئے فنڈ ز کی فراہمی کی یقین دہانی کی۔عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے سرکاری محکوں کے بے ضابطگیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ایم پی اے بی بی فوزیہ نے چترال میں یونیورسٹی کے قیام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے علاوہ چترال میں رابطہ سڑکوں کو مرمت کے سلسلے میں گفتگو کی۔نذیر احمد صدر ائی ایس ایف نے کرپشن ،بد عنوانیوں میں ملوث سرکاری و غیر سرکاری محکوں کے عہدیداران کے خلاف موثر کاروائی کیلئے وزیر اعلیٰ کے پی کے سے پرزور مطالبہ کیا اور ان کی کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کیلئے انہوں نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو ثبوت بھی پیش کئے۔نذیر احمد نے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ کے انتظامی امور کو سرہاتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا چترالی عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے نے کہا کہ سیلابوں اور زلزلہ متاثرین کیلئے صوبائی حکومت نے 10 ارب روپے ادا کئے ہیں۔جبکہ وفاق کی طرف سے 3ارب روپے صوبائی حکومت کو ادا کئے ہیں۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے کاغلشٹ ہاؤسنگ اسکیم کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیلاب اور آفت زدہ علاقوں کے متاثرین کیلئے 5000پلاٹ دینے کا وعدہ کیا۔نہر اھتک اور ریشن کے بجلی گھر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعلی نے سکرٹریز کو ہدایت جاری کی کہ 7دن کے اندر اندر مذکورہ مسائل کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کریں۔آخر میں وزیر اعلیٰ کے پی کے نے چترال کا جلد دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔