ہنزہ، ضلع کونسل کے سابق ممبر اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر حیات قضائے الہی سے انتقال کر گئے

گلگت (پ ر) سابق ممبر ضلع کونسل ہنزہ اور مسلم لیگ ن کے بانی رہنما امیر حیات ہفتے کی شام حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے مرحوم کی عمر70سال تھی او علاقے میں انہیں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ مرحوم امیر حیات کا تعلق ضلع ہنزہ کے گاؤں حسین آباد سے تھا اور انہوں نے اپنی عملی سیاست کا آغاز1986ء میں پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت سے کیا۔ انہوں نے  ہنزہ سے 1987 میں ضلع کونسل کے انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب ہوے۔ انہوں نے پوری زندگی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی وجہ سے نام کیا، اور اسی وجہ سے انہیں ہنزہ میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جان عالم ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حیات بیگ، ایمان شاہ اور دیگر نے امیر حیات کی ناگہانی موت پر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی جسد خاکی آج بروز اتوار گاؤں لایا جائے گا جہاں پر ان کی تدفین ہوگی۔ پسماندگان میں بیوہ،تین بیٹے اور3بیٹیاں شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments