گلگت بلتستان

قراقرم سیکورٹی فورس کے 120کنٹریکٹ اہلکاروں کو فارغ کر دیا گیا

گلگت( ریاض علی) شاہراہ قراقرم فیزتھری رائیکوٹ تا تھاکوٹ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ پولیس گلگت بلتستان کے مابین ہونے والے ایگریمنٹ مکمل ہونے پر قراقرم سیکورٹی فورس کے 120کنٹریکٹ اہلکاروں کو فارغ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قراقرم ہائی وے فیز تھری پر محکمہ پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مابین طے پانے والا معاہدہ 31دسمبر 2015کو مکمل ہو گیا تھا جسے بڑھانے کیلئے محکمہ پولیس نے این ایچ اے سے درخواست کی تھی لیکن این ایچ اے نے معذرت کر لیا جس کی وجہ سے کے کے ایس ایف کے خالصتاکنٹریکٹ پر تعینات قراقرم سیکورٹی فورس کے 120اہکاروں کو فارغ کر دیا۔ ایس ایس پی قراقرم سیکورٹی فورس فرمان علی نےبتایا کہ مذکورہ اہلکاروں کو شاہراہ قراقرم کی توسیعی منصوبے کے دوران کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھااور یہ اہلکار کو کے کے ایچ فیز تھری رائیکوٹ تا تھاکوٹ چائیز انجئنیرز کی سیکورٹی پر مامور تھے۔ چائینز نے رائیکوٹ تا تھاکوٹ منصوبے کو مکمل کر لیا ہے اب وہ وہاں سے جاچکے ہیں اسی لئے ان اہلکاروں کو ان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت فارغ کردیا گیا۔ یہ اہلکار خالصتا کنٹریکٹ بنیاد پر تعینات تھے اگر کوئی اور پراجیکٹ شاہراہ قراقرم کے حوالے سے آتا ہے تو مذکورہ اہلکاروں کو اس وقت ترجیع دی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button