عوامی مسائل

برف ہٹانے کا کام سست روی کا شکار، بابوسر پاس نہ کھل سکا، سیاح اور مقامی افراد سراپا احتجاج

چلاس(مجیب الرحمان)بابوسر ناران روڈ سے برف ہٹانے کا کام سست روی کا شکار،مقامی افراد اور سیاحوں نے بابوسر ٹاپ کے قریب احتجاج کر کے سڑک کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اھتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو ملک سے کم مسافت میں ملانے والی شاہراہ آٹھ ماہ سے مکمل طور پر ٹریفک کے لئے بند ہے۔سڑک سے برف ہٹانے کا کام سست روی کا شکار ہے۔جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کی سیاحت کو بہت بڑا دھچکا لگ رہا ہے۔اور مقامی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔سیاحوں اور مسافروں کو سڑک نہ کھلنے کی وجہ سے چھے گھنٹے کا سفر چودہ سے اٹھارہ گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔اور کوہستان میں خستہ حال سڑک پر سفر سے شدید تکلیف اٹھانا پڑ رہی ہے۔حکومت فوری طور پر سڑک کو کھل دے ۔چلاس سے گرمیوں میں گیٹی داس جانے والے افراد بھی بابوسر میں بیٹھے سڑک کے کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں اور خانہ بدوشوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button