متفرق

متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم، جچن اور بٹو کوٹ میں پانچ ارب چھیاسی کروڑ کی تقسیم کا عمل شروع ہوگیا

چلاس(شہاب الدین غوری سے)متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم جچن اور بٹوکوٹ میں 5ارب 86کرو ڑ روپے تقسیم کرنے کا عمل شروع کردیاگیا اس حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد لینڈ ایکوزیشن واپڈا کے دفتر میں منعقد ہوااس موقع پر اسسٹنٹ کلکٹر دیامر بھاشہ ڈیم خرم پرویز نے متاثرین ڈیم میں باقاعد ہ چیکس تقسیم کئے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کلکٹر دیامر بھا شہ ڈیم خرم پرویز نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کو بروقت اراضی و املاک کی ادائیگی کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں متاثرین ڈیم کو ان کا حق احسن طریقے سے پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم کی قربانیاں تاریخی ہیں حکومت متاثرین کے تمام جائز مطالبات کے حل کے لئے اقدامات کررہی ہے قبل ازیں انہوں نے متاثرین جچن اور بٹوکوٹ میں چیکس تقسیم کئے ۔یاددرہے کہ ابتک متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم میں معاوضوں کی مد میں ساڑھے 29ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button