متفرق

بونر داس کے رہائیشیوں نے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف 16 جنوری کو دھرنا دینے کا اعلان کردیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونر داس کے عوامی داسز میں ضلعی انتظامیہ اور واپڈا نے زیادتی کی ہے عوام اپنے حق کے حصول کے لئے 16جنوری کو بونرداس کے مقام پر شاہراہ قراقرام پر دھرنا دے گی اور سخت ترین احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار بونر قومی کمیٹی کے رہنماؤں ایڈوکیٹ نظام الدین ،ٹھیکیدار عبدالمجید،سمندر خان،نمبردار غلام اللہ،عمر خان،روشن،حوالدار معتبر،لیور خان،عبدالمنان،حسین محمدودیگر نے کہا کہ بونر کے عوام نے ہمیشہ اپنے جائز حق کے حصول کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے بونرکے داسز کا واٹرچینل 1991میں تعمیر کیا بعد ازاں عوام کی آپسی چپقلش کی وجہ سے داسزکا کیس عدالتوں میں تھا بعد ازاں علماء نے داسزز کا فیصلہ کیا اور عوام نے ان داسزز کو باقاعدہ آباد کیا لیکن ضلعی انتظامیہ اور واپڈا نے ان داسزز فی کنال ایک لاکھ پچیس ہزار مقرر کی ہے جو زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری داسزز ہزاروں کنال پر مشتمل ہے ۔لیکن ریونیو محکمہ نے پہلے سروے میں700کنال جبکہ دوسرے سروے میں1700کنال کیا گیا ہے حالانکہ زمین ہزاروں کنال ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام جب تک ہمارے جائز مسلئے کا حل نہیں نکالیں ینگے سخت ترین احتجاج اور دھرنا دیا جائیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button