سیاست

تقسیم گلگت بلتستان کے حوالے سے وزیر اعلی اپنی پوزیشن واضح کرے، سابق ممبر جی بی کونسل چیرمین ابراہیم کا مطالبہ

گانچھے(محمد علی عالم) سابق رکن جی بی کونسل اور رہنما پاکستان پیپلز پاڑٹی چیرمین ابراہیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہوش کے ناخون لے ۔گلگت بلتستان جسم اور جان کے مانند ہے اور ان دونوں کو کوئی جدا نہیں کرسکتے۔معاملے سے سازش کی بو آرہے ہیں ۔ اگرمسلم لیگ حکومت GB کے ساتھ مخلص ہیں اور گلگت بلتستان کی تقسیم نہیں چاہتے ہیں تو وزیر اعظم یا اسحاق ڈارآ کر تردید کیوں نہیں کرتے ۔ بلوجستان میں خیبر پختون خواہ اور ملک کے دیگر صوبوں میں جا کر ایسے ایشوز کو ختم کرتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنی پوزیشن کلیئر کریں۔ اور آل پاڑٹیز کانفرس بلا کر تقسیم GB کو روکنے کے لئے کردار ادا کریں ۔ یہ ہماری قوم کی زندگی اور موت کا معاملہ ہیں ۔ پی پی پی دیگر تمام سیاسی پاڑٹیوں، سیاست دانوں اور مذہبی جماعتو ں سے مل کر اس سازش کو کا میاب ہونے نہیں دیں گے۔تقسیم جی بی ایک نا قابل عمل فارمولہ ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button