خوبصورتی میں اپنی مثال آپ شہرِ سکردو کی رعنائیوں اور دلکشیوں کا ایک عالم معترف ہے۔ لیکن جب بلتستان ڈویژن کے انتظامی دارالخلافہ میں برف پڑتی ہے تو گویا دریائے سندھ کے لب پر واقع وادی کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ موسمِ سرما کی خوبصورتی البتہ سیاحت نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کی طرح چھپی رہتی ہے۔ موسمِ سرما کے دوران سیاحت کو فروغ دے کر نہ صرف علاقے کی معاشی بہتری کی سبیل کی جاسکتی ہے، بلکہ سیاحوں کو قدرت کے ان حسین و جمیل وادیوں کو ایک اور انداز میں، ایک اور رنگ اور ڈھنگ میں دیکھنے کا موقع میسر آسکتا ہے۔ تصاویر: رضا قصیر صاحب
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔