نوجوان

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں نیشنل یوتھ اسمبلی کی شاخیں بنائی جائیں، رانی عتیقہ غضنفر

اسلام آباد (پ ر) ممبر گلگت بلتستا ن قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے نیشنل یوتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں قوم کے اثاثے ہیں ۔پاکستان کے ترقی و خوشحالی کے لیئے اپنا کردار ادا کریں ۔
ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران کو کہا کہ گلگت بلتستان میں تین ضلعوں میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے فورم کا بنانا خوش آئند ہے اور میں دعوت دیتی ہوں کہ گلگت بلتستان کے سارے ضلعوں میں نوجوانوں کے اس فورم کو بنانے کے لیئے گلگت بلتستان تشریف لائیں اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیئے اس خوبصورت خطے کے نوجوانوں کی رہنمائی کریں اور کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور امن و آشتی کے لیئے طلباء و طالبات تعلیم کے ذریعے اپنا کردار ادا کریں اور علاقے کو پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح مختلف پلیٹ فارمز پر کام کرکے گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی کریں تاکہ عالمی سطح پر گلگت بلتستان کو مثبت طریقے سے پیش کرنے میں مدد مل سکے ۔ گلگت بلتستان کے لیڈرز نے تعلیم و تربیت کے بہترین سہولیات دینے کی وجہ سے دنیا کے ہر کونے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سٹوڈینٹس اور پروفیشنلز اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور امید رکھتی ہوں کہ مستقبل میں بھی لیڈرز اپنے نوجوانوں کی بہترین رہنما ئی کرینگے ۔

رانی عتیقہ غضنفر نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا واحد علاقہ ہے جہاں ہر سال مختلف ملکوں سے سیاحوں کا رخ ہوتا ہے جس کی وجہ سے مالعموم پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کے معیشت کو مضبوط ہونے میں مدد ملتا ہے اس سلسلے میں نوجوان اپنا کردار اد ا کریں اور مستقبل میں سیاحت کے ذریعے دنیا بھر کے مختلف سیاحوں کو مائل کرکے اس خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیئے کوالٹی ایجوکیشن حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔
ممبر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ پاکستان بنانے کے لیئے قائد اعظم محمد علی جنا ح کے ساتھ ساتھ نوجوانوں نے بھی اپنا کردار کیا تھا جس کی وجہ سے ہمارا پیارا ملک پاکستان وجود میں آیا اسی طرح پاکستان میں رونما ہونے والی دہشت گردی اور دیگر مسائل کے حل کے لیئے بھی نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ چائنا راہداری ایک بہت ہی بڑا منصوبہ ہے جس کے ذریعے ہم پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں لاسکتے ہیں اس منصوبے کی کامیابی کے لیئے پاکستان کے ہر صوبے اور ہر ایک فرد کو رول ادا کرنا ہوگا اور خصوصاً نوجوان اپنی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر مختلف منصوبوں میں ذمہ داری سے کام کریں تاکہ اس منصوبے کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق کامیاب بنا سکیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button