متفرق

بلند پہاڑوں پر تلاش اور بچاو کے کاموں کے لئے پاک آرمی سے تربیت یافتہ ہنزہ پولیس کے اہلکاروں نے شاندار مشقوں کا مظاہرہ کیا

ہوپر نگر ( خصوصی رپورٹ: اجلال حسین، عکاسی: بہرام خان ، معز شاہ) پاک آرمی کی زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والے ہنزہ پولیس کے نوجوانوں نے ایک خصوصی پروگرام کے دوران مونٹین ریسکو اینڈ سیکیورٹی (تلاش، بچاو اور حفاظت) کے حوالے سے ضلع نگر کے خوبصورت گاوں میں واقو ہوپر گلشیر پر اپنی صلاحتیوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ضلع نگر کے گاوں ، سیاحوں کے مسکن، ہوپر گلیشر پر پاک آرمی کی زیر نگرنی تربیت پانے والے ہنزہ پولیس اہلکاروں نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سیکورٹی اینڈ ریسکوسے متعلق مشقوں کے سلسلے میں شاندار انداز میں اپنی کارکردگی اور صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کیا۔

اس موقع پر ضلع ہنزہ کے پولیس جوانوں نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید الیاس خان کی موجودگی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے علاوہ دیگر اہم معاملات میں پیش انے والی حادثات کا مقابلہ کرنے کے لئے تریبتی مشقوں کے دوران سیکھی گئی صلاحیتوںکا شاندار مظاہرہ پیش کیا.

ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید الیاس خان نے ہوپر گلشیر پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی کوششوں سے گلگت بلتستان کے درجنوں پولیس جوانوں نے جو تربیت پاک آرمی کی زیر نگرانی حاصل کی ہے انشاللہ اس کے بدولت نہ صر ف پہاڑوں پر چڑھنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سیکورٹی اور ریسکیو (تلاش اور بچاو) کے کاموں میں آسانی رہے گی، بلکہ اس ٹریننگ کی وجہ سے اب پولیس جوان پہاڑی علاقوں میں روپوش خطرناک دہشت گردوں کا سامنا کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔

ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی گلگت بلتستان آمد میں مزید اضافہ ہونے کے ساتھ علاقے میں امن کی فضا قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔

دوسری جانب پولیس جوانوں کی شاندار مشقوں پرضلع ہنزہ اور نگر کے عوامی حلقوں نے پولیس جوانوں کی شاندار مظاہرے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے جو تربیت پا ک آرمی کے زیرنگرانی حاصل کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button