سیاست
دوریاں ختم، پیپلز پارٹی دیامر کے ناراض عہدیداروں نے گلے مل کر آگے بڑھنے کا عزم کر لیا
چلاس(چیف رپوٹرر)پیپلز پارٹی ضلع دیامر میں اختلافات ختم ،ناراض عہدداروں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا ۔آئندہ کیلئے مل کر چلنے کا عزم۔پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی جن میں سابق ممبر قانون ساز اسمبلی فداؤ اللہ ایڈوکیٹ ،سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی دلبر خان،حاجی غفار خان نے پیپلز پارٹی ضلع دیامر کے کئی عرصے سے ناراض طیفور شاہ گروپ اور میرا جان گروپ نے اختلافات ختم کر ائے اور ایک دوسرے کو گلے لگا لیا ۔س سلسلے میں مقامی ہو ٹل میں پیپلز پارٹی ضلع دیامر کا ایک اجتماع ہوا ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی پیپلزپارٹی،پی وائی او اور پی ایس ایف دیامر کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کی اجلاس طلب کی اور تمام اختلافات ختم کرائے اور اس موقع پر انہوں نے عہد کیا کہ پیپلزپارٹی کے تمام عہدیدارن اور کارکن یکجان ہوکر پارٹی کو ضلع بھر میں بھرپور انداز میں فعال کرینگے اور ایک بہترین انداز میں اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے تاکہ عوام ضلع بھر میں نمایاں تبدیلی محسو س کر ینگے انہوں نے کہا کہ آج کے پیپلزپارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہوگا اور صدر پیپلزپارٹی جی بی کی تشکیل کردہ کمیٹی ضلعی صدر سمیت کابینہ کا چناؤ کرے گی اور تمام عہدیداران اور کارکنان کمیٹی کے فیصلے کو من وعن قبول کرینگے انہوں نے کہا کہ آئندہ پیپلزپارٹی دیامر کے تمام حلقوں میں پارٹی پلیٹ فارم سے انتخابی امیدوار سامنے لائینگے اور قران پر حلف دے کر تمام پارٹی ورک اور عہدیدار امیدوار کی کمپیئن کرینگے تاکہ پیپلزپارٹی دیامر کے تمام حلقوں سے کامیابی حاصل کر سکے گی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ رواں ہفتے پارٹی کا اجلاس دوبارہ منعقد کیا جائے گا جس میں کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔
اس تقریب میں پیپلز پارٹی کے سابق صدر و مشیر وزیر اعلیٰ طیفور شاہ ،سابق ممبر قانون ساز اسمبلی فداء اللہ ایڈوکیٹ ،سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ 2چلاس محمد میرا جان ،حاجی دلبر خان ،سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی داریل غفار خان ،سابق ضلعی جنرل سیکریڑی محمد ولی ایڈوکیٹ ،سیکریڑی اطلاعات محمد افضل ،سابق صدر پی وائی او ضلع دیامر سیف اللہ ،نور محمد ،سابق صدر پی ایس ایف قاسم شاہ،پی ایس ایف کراچی یونیورسٹی کے صدر امان بوٹو،سیئنر رہنماء حاجی جمشید،محمد جلال،شیرزادہ،شیرعالم عرف کتورو،نوید،رحمت ظہور،مظفر ملک، عبدالولی شاہ،عبدالواحد،قلمشیر سمیت کثیر تعداد میں سابق عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔