عوامی مسائل

سلائیڈنگ ایریاز کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات دی ہیں- صوبائی وزیراطلاعات

گلگت (پ ر) صوبائی وزیراطلاعات وپلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حالیہ برف باری سے
متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کو تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ،متاثرہ علاقوں میں خوراک اور ادویات پہنچائی جاچکی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کے آفیسران کو ہدایات دی ہیں کہ سلائیڈنگ ائریاز کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کی جائے۔ میڈیکل ٹیمیں بھی ان علاقوں میں روانہ کی جاچکی ہیں۔ شگر ارندو میں نمونیہ اور گردن توڑ بخار کی اطلاع تھی ، جس کی وجہ سے بچے متاثر ہو رہے تھے ، اب حالات قابو میں ہیں۔ حالیہ برف باری سے ہونے والے نقصانات کی اعداد و شمار جمع کر کے متاثرین کی ہر ممکن تعاون کریں گے۔ غذر، ضلع گانچھے ،استور اور ہنزہ میں زیادہ برف باری سے مواصلات کا نظام متاثر ہوئے تھے ، لیکن انتظامیہ کی بروقت اقدامات سے عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے چند دنوں کے لیے آمدو رفت میں مشکلات پیش آئی ، تمام اضلاع میں اس وقت مواصلات کا نظام بحال ہو چکا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button