متفرق

محکموں کے سربراہان دفتروں میں حاضری یقینی بنائے، عوام کی طرف سے شکایت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر ہنزہ

ہنزہ ( اجلال حسین ) ضلع ہنزہ کے مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کے سربرہان اپنے اپنے دفتر میں حاضری یقینی بنائیں، عوام کی جانب سے کسی بھی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔  ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر محمکہ جنگلات اور جنگلی حیات کے سربراہان کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان آفندی کی زیر صدرات گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلا س ہوا جس میں ضلع ہنزہ کے سرکاری دفاتر کے سربراہان شریک ہو ئے اس موقع پر ضلع ہنزہ میں مختلف التوا شدہ سکمیوں کے علاوہ سیکورٹی کے انتظامات اور مختلف عوامی مسائل پر غور وخوض ہوا۔ ضلعی سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ڈی سی ہنزہ کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں خصوصاً ڈپٹی کمشنر نے سرکاری سرباہان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کے مختلف علاقوں سے عوام کی شکایت ہے کہ سرکاری دفاتر میں افسران کی حاضری معمول سے کم ہو تی ہے اس لئے سرکاری سربرہان کو چاہیے کہ وہ محکموں میں حاضری کو یقینی بنائے اور عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بتایا گیا تھا کہ ماہانہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن میٹنگ میں ضلعی سربراہان اپنی شرکت یقینی بنائے تا ہم گزشتہ کئی مہینوں سے دیکھنے میں آیا ہے کہ محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے ضلعی افسران کسی بھی اجلاس میں ان کی حاضری مکمل نہیں ہوئی ہے۔ ہم ان افسران کو متنبہ کرتے ہے کہ وہ 48گھنٹوں کے اندر اند ر ڈی سی افس ہنزہ میں حاضر ہو کر پنے محکموں کے بارے میں بریفنگ دے کیونکہ عوام کی جانب سے محکمہ جنگلات اور ویلڈ لائف کے متعلق شکایت موصول ہو چکے ہیں۔

ڈی سی ہنزہ نے مزید کہا کہ کوئی بھی ضلعی افسر کسی بھی کام سے ضلع سے باہر جاتا ہے تو ڈی سی افس کو اطلاع کرکے جائے و رنہ ضلع ہنزہ کے حدود سے باہر جانے کی صورت میں بذریعہ انتظامیہ ان کو واپس کر دیا جائے گا۔

ڈی سی ہنزہ نے ہنزہ میں بڑھتے ہوئے آٹے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے سول سپلائی حکام کو کہ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آٹے کی بلک مارکیٹنگ کی جا رہی ہے، عوام کو ناقص آٹے کی فراہمی بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی فلورملوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث آٹا ڈیلرز اور مل ملکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کر دئیے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button