متفرق

تین روزہ نوٹس کے اختتام پر چلاس شہر میں تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن، عوامی حلقے خوش

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز نے چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر کے ہمراہ شہر میں واقع پرانے اڈے کے چاروں اطراف کے تمام تجاوزات کے خلاف بھرپورآپریشن کا آغاز کردیا عوامی حلقوں کا ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین ۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے مالکان کو تین دن پہلے نوٹس دیا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر اپنے تمام دکانوں کو خالی کریں ورنہ تمام دکانوں کو بلڈوز کیا جائے گا جس کے بعد پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز نے چیف آفیسر بلدیہ عبدالقادر صدر بازار کمیٹی عبدالمالک کے ہمراہ پرانے اڈا پہنچے اور فوری طور پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا جس کے ساتھ ہی دکانداروں نے از خود تمام دکانوں کو خالی کردیا اور مٹیرل اٹھا لے گئے عوامی سیاسی اور سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کو ناجائز تجاوزات کے خلاف تاریخی آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ شہر کے دیگر تمام مسائل کے حل کے لئے بھی ایسے سخت ترین فیصلے کریں جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ شہریوں کے مسائل بھی حل ہونگے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button