صحت

راولپنڈی میں مسافر خانہ اور ہاسٹل تعمیر کرنے کا اعلان کردیا

شگر(نامہ نگار)رسول اعظم فاؤنڈیشن شگر کا راوالپنڈی میں مسافروں ،طلباء اور مریضوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر مسافر خانہ اور ہاسٹل تعمیر کرنیکا اعلان۔اس بات کا فیصلہ رسول اعظم فاؤنڈیشن شگر کے ٹرسٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ اشرف حسین شگری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی ،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی فضل علی،آغا حیدر شاہ،حاجی محمد خان،حاجی سلمان،حاجی احمد چو،اور حاجی محمد شریک تھے۔ اجلاس میں ٹرسٹ کے بانی شیخ اشرف حسین شگری نے فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد اور مختصر کارکردگی پیش کیا۔اور اس عزم کا اظہار کیا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں زیارت اور علاج کیلئے جانے والے مسافروں،طلباء اور مریضوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر اسلام آباد روالپنڈی میں شگر کے لوگوں کیلئے ایک مسافر خانہ اور ہاسٹل کی قیام انتہائی ناگزیر ہیں جس کیلئے اقدامات اٹھانا لازمی ہے۔انہوں نے ٹرسٹی افراد سے ٹرسٹ میں بانی ٹرسٹی کی حیثیت سے رکنیت قبول کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء اجلاس نے فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ اشرف حسین شگری کی مسافر خانہ اور ہاسٹل کی قیام کیلئے مخلصانہ کوششوں کی قدر کرتے ہوئے اپنے مفید آراء اور موروں سے نوازا اور عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد کی حصول کیلئے چیئرمین کے شانہ بشانہ کام کرنے اور تعاؤن کرنے کا یقین دلایا۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button