متفرق

قانون شکن عںاصر کے خلاف مہم تیز ہوگی، مجرموں سے علاقے کو پاک کر دیا جائے گا، آئی جی پولیس ظفر اقبال کا چلاس میں خطاب

چلاس ( پریس ریلیز) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان گلگت کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کا دورہ ضلع دیامر پولیس دربار اورSDPOs/SHOs کانفرنس سے خطاب :۔ قانون شکن عناصر کے خلاف جاری مہم تیز تر کرنے اور محکمہ پولیس میں سزا جزا کے نظام کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لانے کی ہدایت، پولیس کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام آفیسران اور جوان جراٗت مندی اور حوصلے کے ساتھ کام کریں۔ جرائم پیشہ عناصر سے علاقے کوپاک کر دیا جائے گا۔ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے IGPصاحب نے کہا کہ دیامر پولیس کی سال 2015کے دوران شاندار کارکردگی رہی ہے ۔ا نہو ں نے اس سلسلے مٰیں DIGدیامر استور، SSPدیامر اور دیگر تمام افیسران اور جوانوں کو شاباش دی اور کارکردگی کے معیار کو مزید بہتر اور تسلسل کو قائم رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاندار پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور جوانوں کو ترقی دینا اور ڈوڈشال تھانہ اورچھشی چوکی پر حملے کے دوران غفلت اور بزدلی کا مظاہرہ کرنے والوں کو محکمے سے فارغ کرنا اس امر کا مظہر ہے کہ گلگت بلتستان پولیس میں جزا و سزا کا منظم معیار قائم ہو رہا ہے۔

DSCN0772

IGP نے کہا کہ پولیس آفیسران اور جوان مجرمان اشتہاری، فوجی بھگوڑگان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاوٗن کو مزید تیز اور مربوط بنائیں۔دربار سے خطاب کرتے ہوئے IGPصاحب گلگت بلتستان گلگت نے مزید کہا کہ ضلع دیامر میں امن وامان کے قیام کے لئے علماء و عمائدین کاتعاون قابل تعریف ہے کیونکہ پولیس اور عوام کے اشتراک عمل کو مزید بہتر بنا کر علاقے سے جرائم اور جرائم پیشہ رجحانات کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ اس دوران سال2015کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کے دوران دہشت گردوں کی گرفتاری اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افیسران اور جوانوں کو اگلے عہدوں کے رینکس بھی لگائے گئے۔

ترقی پانے والے افیسران اور جوانوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے IGPگلگت بلتستان نے زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھیں اور علاقے کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افیسران اور جوان مکمل یکسوئی کے ساتھ مربوط حکمت عملی کے زریعے علاقے میں کاروائیاں کریں اور جرائم پیشہ عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھٹرا کرنے کی اپنی اولین زمہ داری کو بطریق احسن سر انجام دیں۔اس دوران IGPصاحب نے پولیس افیسران اور جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات دیئے۔ اس دوران ان کے ہمراہ DIG دیامر استور رینج عنایت اللہ فاورقی اور SSPدیامر دانشور خان بھی موجود تھے۔

بعد ازاں IGPگلگت بلتستان نےSDPOsۃرSHOsکے ساتھ خصوصی میٹنگ میں امن عامہ کی صورتحال مجرمان اشتہاری ، DSCN0689دیگر قانون شکن عناصر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ SDPOsاور SHOsسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و امان اور جرائم کے سد باب کی بنیادی زمہ داری محکمہ پولیس پر عائد ہوتی ہے اور اس فریضے کو کما حقہ سر انجام دینے والے افیسران اور اہلکاران کی حوصلہ افزائی جبکہ خراب کارکردگی کے مرتکب زمہ داروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کانفرنس سے خطاب کے دورانIGP نے مزیدکہا کہ تمام SHOsاور SDPOs اپنے اپنے حدود اختیار میں امن عامہ کے قیام اور جرائم کے تدراک کے لئے چوکنا رہیں۔ اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت معاف نہیں کی جائے گی۔ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پولیس باالخصوص دیامر پولیس بہادر افیسران اور جوانوں پر مشتمل ہے۔ انہیں اپنی جوانمردی اور بہادری کو علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لئے صرف کرنا ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button