متفرق
نامور شاعر ذیشان مہدی کے والد انتقال کر گئے، سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ، اور فکر سوشل فورم کے کارکنوں کا اظہارِ تعزیت
سکردو(پر یس ریلز ) نامور شاعر اور سماجی کارکن ذیشان مہدی کے والد صاحب قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ ان کی وفات پر سابق وزیر اعلیٰ و پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل ایگزیٹو کمیٹی کے ممبر سید مہدی شاہ نے گہرے دکھ اور ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم حاجی غلام محمد ایک عظیم انسان تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی سماجی خدمت میں صرف کر دی ، انہوں نے علاقے میں امن اور سماجی خدمات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا مرحوم میرے پرانے اور اچھے ساتھی تھے ان کی موت سے ہم ایک عظیم اور اچھے انسان سے محروم ہو گئے مرحوم غلام محمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، مرحوم نے علاقے میں سماجی خدمت کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ، مرحوم محفلوں کی جان تھے اور ایک زندہ دل انسان تھے ، ان کی موت سے دلی صدمہ ہوا ، مصیبت کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ، اور مرحوم کو جنت الفردس میں جگہ دے ،
دوسری طرف، سماجی و ادبی تنظیم فکر سوشل فورم کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی باقر کرگلی نائب صدر فکر سوشل فورم فکر آفس میں ہوا اجلاس میں نامور سماجی کارکن حاجی باقر کرگلی ،فدا علی اختر نامور قلمار بو علی رضوانی اکبر کرگلی ، مصطفی اخوندی کے علاوہ فکر کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں فکر سوشل فورم کے بانی و چیئرمین ذیشان مہدی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فکر کے نائب صدر باقر سرمکی اور فکر سوشل فور م کے جنرل سکرٹیری محمد علی انجم نامور سماجی کارکن فدا علی اختر اور حاجی باقر کرگلی نے کہا کہ مرحوم ایک اچھے انسان تھے انہوں نے پوری زندگی سماجی خدمات میں صرف کی وہ ایک عظیم انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے کھلاڑی تھے ، ان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اُسے پورا کرنے میں وقت لگے گا ، مرحوم کی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، مرحوم نے علاقے میں امن کے فروغ کے لیے نمایان کردار ادا کیا ، مصیبت کی اس گھڑی میں فکر سوشل فور م کے تمام اراکین ذیشان مہدی کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، اللہ تعالی ٰ لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردس میں جگہ دے اس موقعے پر فکر سوشل فورم نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا اور کہا کہ اس دوران تنظیم کی تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔