ثقافت
سکردو میں ونٹر سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کا انعقاد، منفی اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ میں کھیلوں کے مقابلے
سکردو ( رضا قصیر سے ) پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ونٹر سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول اور امن واک کا بھی اہتمام کیا گیاپاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار ونٹر سپورٹس گالہ کا اہتمام کیا گیا ، منفی 18 ٹمرپچر کے باوجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس سپورٹس ایونٹ میں شرکت کی ایورنٹ میں بلتستان کے قدیم روایتی کھیل کو پولو کا اہتمام کیا گیا جیسے شائقین خوب انجوائے کیا ، قدیم کھیل کو پولو پہلی بار برف میں کھیلا گیا کو پولو کے ایورنٹ میں شگر وزیر پور کی ٹیم فاتح قرار پائی ، جبکہ والی بال فٹ بال اور کراٹے کا بھی اس موقعے پر مظاہر ہ کیا گیا ، جبکہ قدیم ثقافی رقص نے لوگوں کو ٹھنڈے موسم میں گرمادیا ، اسٹیشن کمانڈر 62 برگیڈئیر احسان محمود اور کمشنر بلتستان ڈویژن کھیلوں کے ان مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے وینٹر سپورٹس اینڈ کلچرفیسٹولمیں بلتستان بھر سے مختلف کھیلوں کے ٹیموں نے شرکت کی جس میں مقامی ثقافتی کھیل کو پولو کھیلے گئے کو پولو شگر وزیر پور اور شگر مرکنجہ کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے کو پولو مقابلے میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کئے اور وزیر پور کی ٹیم کو فاتح قرار دیئے گئے۔
بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ برف پر فٹ بال میچ سکردو الیون اور حسین آباد الیون کے درمیان برف پر فٹبال کھیلے گئے جس میں حسین آباد الیون نے سکردو الیون کو ایک گول سے ہراکر فاتح قرار پائے والی بال میچ میں کمشنر والی بال ٹیم او ر برگیڈیئر والی بال ٹیم کے درمیان والی بال کے سنسنی خیزمقابلے دیکھنے میں آئے جس میں برگیڈیئر والی بال ٹیم نے کمشنر والی بال ٹیم کو ہرا دیا اس موقع پر کراٹے کے کر تب بھی دکھائے گئے جس میں ننے بچوں کے اعلاوہ نو جوان بھی شریک تھے تقریب میں وقفے وقفے کے دوران فن کاروں نے رواتی گیت اور رقص پیش کئے گئے جنہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعدادمیں لوگ شریک ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی محقیق ودانشور یوسف حسین آبادی تھے جبکہ میزبان کمانڈر 62برگیڈ برگیڈئر احسان محمود اس موقع پر کمشنر بلتستان ریجن بھی شریک تھے