کھیل

ونٹر سپورٹس اینڈ کلچرل میلےکے انعقاد سے بلتستان کی ثقافت زندہ ہو گی، بریگیڈیر احسان محمود

سکردو ( رضاقصیر) ونٹر سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد بلتستان کی ختم ہوتی ہوئی ثقافت کو زندہ کرنا ہے یہ بات کمانڈر 62برگیڈ برگیڈیئر احسان محمود نے حسین آباد میں منعقدہ وینٹر سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول کے موقع پر شائقین اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ برف کے اورپر اسطرح کے فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے اور بلتستان کے لوگوں میں جو برف سے کھیلنے کا جذبہ رکھتے ہیں اس مشکل ٹورنامنٹ سے یہ پیغام بھی عام کرنا ہے کہ بلتستان کے لوگ وطن کے سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے فیسٹول کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ ، عسکری بندک اور بزم علم وفن کے کردار کو سراہا۔

نامور ادیب محمد یوسف حسین آبادی نے کہا کہ برگیڈیئر احسان محمود نے برف پر فیسٹول منعقد کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے، اور یہ کہ احسن محمود بڑے دانشور ہیں انکی تصنیف امریکہ میں پڑھائی جارہی ہے انہوں نے اس فیسٹول کے لئے حسین آباد کے انتخاب پر کمانڈر اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر کمشنر بلتستان ریجن اور ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسیٰ رضا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button