جرائم

ایس پی ضلع استور محمد شیرین نے عملہ سمیت ضلع میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی، منشیات اور اسلحہ لانے والوں کی سرکوبی کا عزم

استور (سبخان سہیل) استور میں قایم مقام ایس پی محمد شرین نے پولیس عملے کے ہمراہ رولپنڈی اور گلگت سے آنے والی گاڑیوں سے مسافروں کو اتر کر مشکوک افراد کی تلاشی اور شناختی کارڈ بھی چیک کیا ۔ ایس پی محمد شرین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج استور کے داخلی راستے زیرو پوئینٹ پر اچانک چھاپہ لگایا ہے۔ گلگت رولپنڈی اور دیگر شہروں سے استور آنے والی تمام گاڑیوں کو چیک کیا ہے اور مشکوک افراد کی چیکنگ بھی کی ہے۔ استور میں باہر سے منشیات اور اسلحہ لانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا کسی بھی شخص کو کسی قسم کا غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ استور میں جو لوگ منشیات کے عادی ہیں یا چوری چھپے منشیات کا کاروبار کرتے ہیں ان کو اب کسی قسم کی کوئی چھوٹ نہیں ملے گی۔ استور انتہائی پر امن ضلع ہے ۔ اس ضلع میں امن قایم رکھنے کے لیے اور منشیات سے پاک کرنے کے لیے استور پولیس اپنی ڈیوٹی سے بڑھ کر اپنا فرض سمجھ کر کام کرے گی اس حوالے سے عوام سے اپیل ہے جو کوئی ایسا فرد غیر قانونی اسلحہ یا چرس شراب سمیت کوئی بھی منشیات فروخت کرتا ہے ایسے افراد کی نشاندھی کرتے ہوئے پولیس کواطلاع دیں تاکہ ہم سب ملکراس خطے کی امن اور منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دے سکیں۔استور میں ہم نے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنا ہے اور استور میں غیر قانونی جو بھی گاڑیاں چل رہی ہیں ان کی چھان بین کا بھی سلسلہ جاری کیا ہے جو بھی غیر قانونی گارڑیاں ہیں ان کو ضباطہ کیا جائے گا ۔ استور پولیس لوگو ں کی مال اور جان کی حفاظت کے لیے دن رات حاضر ہے عوام پولیس سے تعاون کرئے تو ایک بہترین معاشرے کو تشکیل دینے میں ہم کامیاب ہونگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button