متفرق

غفلت اور لاپرواہی دکھانے والوں کو محکمے میں کوئی جگہ نہیں ملے گی، ڈی آئی جی دیامر استور رینج

چلاس(مجیب الرحمان)ڈی آئی جی دیامر استور رینج عنایت اللہ فاروق کی سربراہی میں دیامر پولیس کے انتظامی اور فیلڈ آفیسران کانفرنس ،پیشہ وارانہ ترجیحات سمیت مختلف آپریشنل امور پر تبادلہ خیال اہم ترین فیصلے قانون کو مطلوب عناصر کے خلاف کاروائی تیز کرنے سمیت تمام داخلی خارجی مقامات اور چیک پوسٹوں پر تلاشی کے عمل کو موثر ترین اور مربوط رکھنے کی ہدایات اور اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی دیامر استور رینج عنایت اللہ فاروق نے کہا کہ دیامر پولیس کی گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کی کارکردگی کے تسلسل کو مزید موثر اور بہتر بنایا جائے۔اور موجودہ صورتحال کے تناظر میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے۔اور متعلقہ ادارے کے اشتراک عمل سے مناسب سیکیورٹی بندوبست کیا جائے۔ڈی آئی جی نے دیامر کے داخلی خارجی رستوں ناکہ بندیوں اور چیک پوسٹوں پر نگرانی اور چیکنگ کے عمل کو سخت اور معنی خیز بنانے کی ہدایات دیں۔اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز پر واضح کر دیا کہ وہ اس حوالے سے پندرہ ایام کے اندر مجرمان کی گرفتاری ،غیر قانونی اسلحہ ،منشیات کی برآمدگی اور مشکوک عناصر کی چھان بین کے سلسلے میں وضح مبنی بر نتائج کارکردگی دکھائیں۔غفلت و لاپرواہی دکھانے والوں کو محکمے میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔اس دوران ایس ایس پی دیامر دانشور خان نے کہا کہ تمام پولیس آفیسران پیشہ وارانہ ترجیحات اور علاقے مین امن و امان کے قیام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔اور قانون شکن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کے لئے تمام تر محکمانہ توانائیاں صرف کر دی جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button