گلگت بلتستان

سیکیورٹی خدشات، گلگت بلتستان میں مقیم دو درجن افغان شہری علاقہ بدر

گلگت(ریا ض علی) باچا خان یونیورسٹی سانحے کے بعد گلگت میں غیر قانونی طریقے سے افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، 24افغانیوں کو گلگت  بدر کردیا گیا۔

آجی جی پی گلگت بلتستان کے حکم پر پولیس نے کریک ڈاون کرکے گلگت شہر اور مضافات میں مقیم افغانیوں کو علاقہ بدر کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں آج پولیس نے 24افغانیوں کو علاقہ بدر کردیا۔ یاد رہے کہ کل جاری ہونے والے ایک خط میں محکمہ داخلہ نے انتظامیہ اور بالخصوص پولیس کو خبردار کیا ہے کہ علاقے میں دہشتگردی کا حملہ ہو سکتا ہے، اسلئے سیکیورٹی انتظامات بنائے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button