تعلیم

احمد فیضی ہائر سیکنڈری سکول اسقرداس نگر میں یوم پاکستان پر بڑی تقریب منعقد

نگر ( نامہ نگار) احمد فیضی ہائر سیکنڈری سکول اسقر داس نگر میں ضلعی سطح پر یوم پاکستان کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام ہوا جس میں بوائز اور گرلز ڈی۔ڈی۔او کے ماتحت پھکرسے نگر خاص تک تمام سکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔طلباء و طالبات کے علاوہ ضلع نگر کے تمام سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز صاحبان نے شرکت کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیمات ضلع نگر جناب میر باز خان صاحب تھے اور صدر محفل مشہور سکالر ہائی سکول غلمت نگر کے ہیڈ ماسٹر جناب اکبر حسین صاحب تھے۔

تقریب کا آغاز قومی مردم شماری پر مامور پاک فوج کے ایک چاق و چابند دستے کی پرچم سلامی اور قومی ترانے سے ہوا تقریب کے خبطہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ہائر سکینڈری سکول کے پرنسپل جناب قربان علی صاحب نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور یوم پاکستان پر روشنی ڈالی

مختلف سکولوں اور ہائر سکینڈری سکولوں کے طلباء و طالبات نے تقاریر اور ملی نغمے سنا کر حاضرین کو محظوظ کیاگرلز ہائر سکنڈری سکول نگر خاص کی طالبات نے ملی نغمہ”ہم سب کا پاکستان”گایا تو تمام حاضرین جھوم اٹھے۔

تقریب سے خطاب کرنے ہوئے ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع نگر کے صدر احمد حسین نگری نے کہ کہ اساتذہ نہ صرف قوم کے معمار ہیں بلکہ وہ نظریہ پاکستان کے محافظ بھی ہیں۔لہٰذا آپ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا رکریں۔جس طرح افواج پاکستان ہمارے سرحدوں کے محافظ ہیں اسی طرح اساتذہ نظریہ پاکستان کے محافظ ہیں۔

گرلز ہائیر سکنڈری سکول نگر کے پرنسپل نے اپنی تقریر میں کہا کہ زندہ قومیں اپنے بزرگوں کے کارناموں کو کبھی نہیں بھولتے ہیں۔ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دہشت گردی کے مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔صدر محفل جناب اگبر حسین نحوی صاحب نے کہا کہ قراردار پاکستان کا معنی سمجھیں۔اور لا الہٰ اللہ کے نعرے تلے جمع ہوکر اتحاد سے پاکستان کو درپیش مسائل کا مقابلہ کریں۔گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی آزادی کی جنگ لڑ کر گلگت بلتستان کو سونے کی طشتری میں رکھ کر وطن عزیز پاکستان کا حصہ بنادیا۔

مہمان خصوصی جناب میر باز خان صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام سکولوں کے اساتذہ، ہیڈ ماسٹرز صاحبان اور طلباء و طالبات مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے قلیل مدت میں اتنی پررونق تقریب منعقد کرلی۔انھوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلباء و طالبات میں نظریہ پاکستان کے عقیدے کو مضبوط کرائیں۔اپنے فرائض منصبی سے وفاداری کریں اور رزق حلال کمانے کی بھرپور کوشش کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں کی معیاربہتر ہورہا ہے۔یہ سب اساتذہ کی مرہون منت ہے۔والدین کو چاہئے کہ وہ اس سنہرے وقت سے فائدہ لیتے ہوئے اپنے نونہالوں کو سرکاری سکولوں میں داخلہ دلوائیں تاکہ انھیں بہتر اور معیاری تعلیم دے سکے۔مہمان خصوصی نے سکول کے لئے10000/-روپے عطیہ کا اعلان بھی فرمایا۔

تقریب کے اختتام پر جناب فدا حسین صدر تنظیم خیر العمل سمائر نے کمیونٹی کے جانب سے ایک کامیاب اور رنگا رنگ تقریب منعقد کرنے پر سکول انتظامیہ اور اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی ہماری سکولوں کی اس طرح آب یاری ہوگی تو ہم پرائیوٹ سکولوں کا رخ کبھی نہیں کریں گے۔

آخر میں سکول کے وائس پرنسپل محمد علی نے تمام شرکاء تقریب اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button