متفرق

شگر میں گندم ذخیرہ کرنے کے لئے بلک ڈپو قائم کرنے کا وعدہ وفا نہ ہوسکا

شگر(عابد شگری) وزیر اعلی گلگت بلتستان کا شگر میں گندم کیلئے بلک ڈپو بنانے کا اعلان محض ہوائی ثابت ہوا عوام گندم کیلئے خوار۔ ضلع شگر کیلئے اپنا بلک ڈپو نہ ہونے کی وجہ سے سکردو انتظامیہ شگر کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں۔ ڈپو میں گندم نہ پہنچنے کی وجہ سے عوام دانہ دانہ گندم کیلئے خوار ہوہے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دورہ شگر کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر شگر میں گندم کا بلک ڈپو قائم کیا جائے گا جہاں شگر کا کوٹہ جگلوٹ سے براہ راست آئیں گے۔جس سے نہ صرف گندم کا کوٹہ پوری طرح شگر پہنچیں گے بلکہ سکردو سے شگر لانے کا کرایہ بھی بچ جائے گا۔لیکن مہنہ گزر جانے کے باؤجود بلک ڈپو قائم کرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہا۔شگر کیلئے گندم کا کوٹہ سکردو بلک ڈپو سے آرہا ہے ۔سکردو انتظامیہ شگر کی کوٹہ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہوئے پورے سال میں ابھی تک چند سو بوری گندم ایشیو کرکے عوام کو دانہ دانہ گندم کیلئے ترسنے پر مجبو ر کردیا ہے۔

لوگوں نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے فوری طور شگر میں بلک ڈپو قائم کریں۔ اور شگرکیلئے براہ راست جگلوٹ سے کوٹہ پہنچائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button