خبریں

غذر میں‌کیڈٹ کالج اور فوجی فاونڈیشن کا ہسپتال قائم کیا جائے، صوبائی وزیر فدا خان کا کمانڈر ٹین کور سے مطالبہ

یاسین (خبرنگارخصوصی ) کمانڈنٹ ٹین کور لفٹنٹ جنرل بلال اکبر نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل ثاقب محمودملک کے ہمراہ شہیدنشان حیدر لالک جان کے مزار پر حاضری دی پاک ارمی کے ایک چاوق و چوبنددستے نے شہیدکو سلامی پیش کیا فاتحہ خوانی کی اورمزار پر پھولوں کی چادرچڑائی ۔ اس موقع پر وزیرسیاحت فداخان فدا اور مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمداور اے پی ایس ہندور کے بچوں نے کمانڈنٹ ٹین کور اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان کا استقبال کیا ۔کمانڈنٹ ٹین کور بلال اکبر نے اپنے مختصرخطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان سے محبت کرنے والے جفاکش اور بہادر ہے ۔لالک جان ہمارا قومی ہیرو ہے آج میں اپنے محسن شہیدکو سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حاضرہوا ہوں لالک جان کی بہادری اور بے مثال قربانی ہمارئے لیے مشعل راہ ہے ۔ گلگت بلتستان پاکستان کا پرامن خطہ ہے سی پیک پاکستان کے لیے ترقی کاضامن ہے ۔سی پیک سے گلگت بلتستان کے اندار معاشی ترقی کا نیا دورشروغ ہوگا۔گلگت بلتستان میں سیاحت بڑئے گی ۔ انہوں نے کہہ کہ غذر کے لوگ تعلیم دوست ہے اوتر اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے زریعے ملک وملت کی خدماتکرینگے گزشتہ دونوں دیامیرکے مقام پر سکولوں کو جلانے کا جوواقع سامنے ایا جس پر بہت دکھ ہوا ۔ انہوں نے کہاکراچی میں امن کے بحالی میں گلگت بلتستان کے لوگوں کی مدداورتعاون راہ ۔اس موقع پر وزیرسیاحت فداخان فدا نے کمانڈنٹ ٹین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غذر شہدا اور غازیوں کے خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے غذر میں فوجی فونڈیشن ہسپتال کی قیام اور کیڈیٹ کالج تعمیرکیا جائے جس کورکمانڈر نے فوجی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا وعہدہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ ٹین کور بلال اکبرنے آرمی سکول اینڈکالج ہندور کا دورہ کیا سکول کے لائبری اور لیبارٹری کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کا چیک سکول کے پرنسپل کو دیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button