کھیل

پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز، کانڈینٹ نے باقاعدہ افتتاح کر لیا

گلگت (پ ر )پو لیس ٹر یننگ کا لج میں کھیلوں کی سر گر میاں شرو ع ہو گئی کما نڈنٹ پی ٹی سی ضیاء اللہ نے ان کھیلوں کی سر گر میو ں کا با قاعد ہ افتتاح کر دیا ۔و اضح رہے کہ پی ٹی سی میں زیر تر بیت ریکروٹس کی ٹیمیں و الی بال کر کٹ ،ٹیبل ٹینس ،ہا کی ،اور فٹ با ل کی سر گر میوں میں حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کما نڈنٹ پی ٹی سی ضیا ء اللہ نے کہا کہ زیر تر بیت جو انو ں کی جسما نی اور ذہنی نشو نما ء کیلئے کھیلوں کی سر گر میا ں بے حد ضروری ہیں ۔ کھیلو ں سے ٹیم ورک کا بھی تجر بہ حا صل ہو تا ہے جو پو لیس مین کیلئے فیلڈ میں کام آتا ہے ۔جس معا شر ے میں کھیلوں کی سر گر میاں وقتاً فوقتاًہوتی ہیں وہاں کے نو جو ان بے را ہ روی اور منشیات کی لعنت سے دو ر ہو جاتے ہیں ۔ پو لیس سر بر اہ ظفر اقبا ل اعو ان کی ہر ممکن کو شش ہے کہ زیر تر بیت ریکروٹس کو ہر قسم کی سہولیات فر اہم کر یں۔انشااللہ گر میوں میں پی آ ر ٹی سی میں انٹر ڈسٹرکٹ کھیلوں کے ٹور نا منٹ کا آ غاز کیا جا ئے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button