جرائم

بگ بورڈ سکینڈل کے متاثرین ہنوز انصاف کے منتظر ہیں

شگر(عابد شگری)کئی سال گزرنے کے باؤجود نیب اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بگ بورڈ متاثرین کی ڈھوبی ہوئی رقم نہ دلاسکیں۔ رقم ڈھوبنے پر کئی افراد شدید ذہنی اذیت میں مبتلاء ۔وزیر اعظم اور آرمی چیف سے رقم واپس دلانے اور انصاف کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی اپیل ۔شگر میں بگ بورڈ متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی سال گزرنے کے باؤجود ان کی ڈھوبی رقم واپس دلانے کیلئے کہی ٹھوس اقدامات نہیں نظر نہیں آرہے۔اس فراڈ بنک میں سینکڑوں لوگوں کی کئی کئی لاکھ روپے ڈھوبے تھے بعض افراد جو کہ پاک فوج میں زندگی بھر وطن کی حفاظت کیلئے زندگی وقف کرنے والے ریٹائرڈ افراد کی پوری جمع پونجی ڈھوب گئے تھے۔جس کی بعد بعض لوگوں کی ذہنی حالت خراب ہوچکا ہے جبکہ الثر اب بھی دید ذہنی اذیت میں مبتلاء ہیں اوردردر ٹھوکر کھانے پر مجبورہیں۔زندگی کی گاڑی کو چلانے کیلئے قرضوں میں جکڑ چکے ہیں اور اب بھی ڈھوبے ہوئے رقم کی واپسی کی آس میں بیٹھے ہیں۔ متاثرین نے نیب اور دیگر قانون ناٖز کرنے والے اداروں کی ان کی اس معاملے میں کارکردگی پر شدید مایوسی کا ااظہارکرتے ہوئے آرمی چیف اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی کو واپس دلانے کیلئے خصوصی کردار ادا کریں۔ہمارے بچے آپ کو دعائیں دینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button