صحت

خواتین کی صحت بہتر ہوگی تو معاشرہ بھی صحت مند ہوگا، سلمہ عزیز

گلگت( سٹاف رپورٹر) ویمن ڈویلپمنٹ اور آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان گلگت کے زیر اہتمام گلگت میں خواتین کے لئے عالمی یوم کنیسر کے حوالے سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ڈولپمینٹ سلمہ عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے صحت کا بہتر خیال رکھیں اگر خواتین کی صحت بہتر ہو گی تو معاشرہ بھی صحت مند ہو گا۔ مگر خواتین اپنے صحت کا خیال نہیں رکھتے ہیں۔ اور اپنے بیماریوں کو چھپاتے ہیں اور یہ بیماری شدت اختیار کر لیتے ہیں۔خواتین گھر کی چار دیواری تک محدود رہتی ہیں۔ جس سے خواتین مختلف مہلک بیماریوں اور خاص کر کنسیر میں مبتلا ہو تے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ویمن دولپمینٹ خواتین کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں ہیں اور خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر خواتین سے منسلک کنسیر کے حوالے سے آگاہی کے علاوہ فری ہیلتھ سکنیگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ خواتین نے اس سکینگ سے بھر پور فائدہ اُٹھایا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button