گلگت بلتستان

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے جج جناب جسٹس رانا شمیم نے طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کا ازخود نوٹس لے لیا

گلگت (پ ر) چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جنا ب جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم صاحب نے لو کل اخبا رات میں شا ئع ہونے والی بنیا دی حقوق اور عوا من الناس کے مسائل سے متعلق مختلف خبروں کا نوٹس لے لیا۔
ان مسا ئل میں سر کا ری ہسپتالوں میں سہولیا ت کی عدم دستیابی ، آٹے کی شہریوں تک عدم رسائی ، ڈسٹرکٹ ہسپتال گلگت میں گا ئنا کا لو جسٹ کی غیر موجوگی اور KIUکی طا لبہ سے اجتماعی زیا دتی کے مسائل شامل ہیں۔
چیف جج صا حب نے ہسپتالوں میں عدم سہولیات کے ضمن میں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری صحت سے رپور ٹ طلب کی اور آٹے کی عدم دستیابی کے حوالے سے سیکریٹری خوراک اور ڈا ئریکٹر سول سپلائی سے رپورٹ ما نگی ہے ۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا ٹر گلگت میں گا ئنا کا لو جسٹ کی عدم تعینا تی کے حوا لے سے سیکریٹری صحت ، ڈا ئریکٹر صحت اور میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ DHQ گلگت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

جبکہ طا لبہ اجتما عی زیا دتی کیس میں انسپکٹر جنرل پولیس اور ایس-ایس پی گلگت سے کیس میں اب تک کی جا نے والی کا روائی کی رپورٹ طلب کی ہے اور درج بالا افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ دو ہفتوں میں اپنی اپنی رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کر وا ئیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button