گلگت بلتستان

وادی شہدا، ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے عنایت اللہ خان کو آپریشن ضرب عضب میں شجاعت کا مظاہرہ کرنے پر تمغہ بسالت سے نوازا گیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وادی شہدا ضلع غذر کے ایک اور فرزند عنایت اللہ خان کو آپریشن ضرب عضب میں انتہائی شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف راحیل شریف نے تمغہ بسالت سے نوازا۔13این ایل آئی کے حوالدارعنایت اللہ خان نے دوران آپریشن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی دہشت گردوں کو موت کے گاٹ اتارا، اور اسی دوران لڑائی میں ایک گولہ ان کے سامنے آگرا، جس سے ایک بازو شدید زخمی ہو گیا اور دوسرے ہاتھ سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہے، اور چوٹی کو دہشت گردوں سے خالی کروایا۔ بعد میں وہ اپنے دائیں ہاتھ سے محروم بھی ہو گئے۔وہ جنوبی وزیرستان کے علاقے تیرہ میں آپریشن کے دوران فرنٹ لائن میں تھے۔عنایت اللہ خان ولد شمشیر خان کا تعلق غذر کی تحصیل گوپس کے گاوءں ہکس سے ہے۔وہ علاقے کے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت نظر خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف سے تمغہ بسالت وصول کرتے ہوئے انھوں نے بائیں ہاتھ سے سیلوٹ پیش کیا۔اس موقعے پر موجود تمام شرکا ء نے ان کی شجاعت اور بہادری کو خوب سراہا۔علاقے کے سیاسی وسماجی حلقوں نے تمغہ بسالت ملنے پر انھیں اور ان کے خاندان والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے پورے علاقے کے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button