ماحول

ماحولیاتی تغیرات اور ان کے اثرات کے موضوع پر ہنزہ مین سیمینار کا انعقاد

ہنزہ (اکرام نجمی)KADO ہنزہ اور WWF کی جا نب سے ما حو لیاتی تغیرات اور انکے اثرات کے عنوان پر ہنزہ میں سینمار منعقد ہوا۔اس سیمنار کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ تھے۔ اس پروگرام میں ضلع ہنزہ کے سرکاری اداروں کے سربراہان کے علاوہ علاوقے میں سرگرم AKRSP,FOUCS,LSOs اور دیگر سماجی اداروں کے عہددارون نے شرکت کی۔

سیمنا ر سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے کہا کہ گور نمنٹ ہمیشہ NGOs کی سرپرستی اور مدد کرتی ہے۔ضلعی حکومت کی کوشش ہے کہ علاوقے کو درپیش ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مقامی افراد اور مقامی اداروں کے پارٹنر شپ سے کام کیا جائے اور انشااللہ ہم سب ملکر اس علاقے کو خطرات سے محفوط علاقہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے انھوں نے مزید کہا کہ معا شرے کی ترقی تب ممکن ہے جب گورنمنٹ اور سول سوسائیٹی کے ادارے مل کر کام کریں۔جی بی گورنمنٹ اس وقت ما حو لیاتی مسائل پر کام کر رہی ہے جس میں GBDMA کا قیام شامل ہے۔

اس موقع پر CEO KADOکمال الدین نے کہا کہ KADO کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو فلاح و بہبود پہنچانا ہے کاڈو نے گزشتہ 20سالوں میں نہ صرف انٹر پرائیز ڈولپمنٹ بلکہ خصوصی افراد کی بحالی کے علاوہ ماحولیات اور ثقافت پر کام کیا ہے KADO کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پروجیکٹ کی وجہ سے آج اس علاقے کے دور داراز کے گاوٗں میں نوجوان آن لائین کمائی کررہے ہیں کاڈو کے خصوصی افراد کے سنٹر میں اب لکڑی کے برتن سازی کا کام ہورہا ہے ان کے علاوہ کاڈو نالج منجمنٹ پر بھی کام کررہا ہے ۔اس وقت پورے جی بی میں 96سے زیادہ برانچوں کے نیٹ ورک کے علاوہ اب خیبر پختوخواہ میں اپنے دائرہ کار کو بڑھایا ہے ۔

KADOنو جوان نسل میں ما حولیاتی تبدیلوں اور انکے اثرات کو بھی مختلف پروگرامز کے زریعے اجاگر کر رہا ہے۔اس کے علاوہ کاڈو کے مختلف پروگرامز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کاڈو ایک کامیاب ادارہ ہے جسکی ولڈ بینک نے اسے KPK تک پہلانے کو کہا ہے ۔اسکے علاوہ فوکس اور AKREP کے عہدداروں نے متلقہ موضوع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان سب سے زیادہ ان تبدیلوں کے زد میں ہے جس سے بچنے کے لیے بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button