تعلیم

داریل، سکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری

چلاس(مجیب الرحمان)ڈپٹی انسپکٹر آف سکولز کا داریل کے سکولوں پر چھاپے ،فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دئے۔ڈی آئی ایس امیر خان نے اچانک داریل کے سکولوں پر چھاپے مارے اور اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

داریل مڈل سکول بروگی میں عرصہ دراز سے غیر حاضر ماسٹر محبوب کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تنخواہ بند کرنے کے احکامات دئے۔پھوگچ ہائی سکول میں ٹیچر کے متبادل کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے شخص کو فارغ کر دیا اور متعلقہ ٹیچر کا تبادلہ کرنے کے احکامات بھی دئے۔اس موقع پر سکول کے بچوں اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی ایس نے کہا کہ اساتذہ اپنے فرائض احسن انداز میں نبھائیں۔فرائض میں غفلت برتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔کوتاہی کے مرتکب اساتذہ کو فوراً ضلع بدر کیا جائے گا۔طلباء دلجمعی سے علم حاصل کریں ۔درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔اور تعلیمی راہ میں دشواریوں کا سد باب کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button