عوامی مسائل

گرم چشمہ کی جفاکش عورتیں اور مرد ہاتھوں سے چترالی پٹی اور گرم کپڑا بناکر گھر کا چولہا جلار ہے ہیں

 چترال(گل حماد فاروقی) چترال کی خوبصورت وادی گرم چشمہ جسے تحصیل لٹکوہ بھی کہا جاتا ہے کی عورتیں نہایت جفاکش اور مرد حضرات انتہائی محنتی ہیں۔ عورتیں گھروں کے اندر بھیڑ بکریوں کے اون سے چرخے کے ذریعے اونی دھاگہ بناتی ہیں جبکہ مرد حضرات اس دھاگے سے کھڈی یعنی ہاتھ کی مشین کے ذریعے چترالی پٹی، گرم کپڑا بناتے ہیں ۔

اس چترالی پٹی سے محتلف قسم کے پوشاک تیار کیے جاتے ہیں جن میں چترالی ٹوپی، واسکٹ، کوٹ، چوغہ اور خواتین کیلئے چوغہ وغیرہ شامل ہیں۔

88

ولی جان نامی ایک شحص جو گھر میں بیٹھ کر دیسی مشین یعنی کھڈی کے ذریعے اون سے چترالی پٹی، گرم کپڑا بنا رہا تھا کا کہنا ہے کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت گھروں میں یہ سادہ مشین لگاتے ہیں اور اس کے ذریعے یہ کپڑا بناتے ہیں جو ملک بھر میں استعمال ہوتاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس صنعت کو ترقی دینے کے لئے ابھی تک حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ اگر حکومت ہماری سرپرستی کرے اور اس صنعت کو فروغ دینے کیلئے مخلصانہ کوشش کرے تو پوری دنیا میں چترالی پٹی کو ہم متعارف کرسکیں گے۔

82

اس کے علاوہ گھر کے اندر خواتین ہاتھوں کے ذریعے بنیان، سویٹر اور دیگر گرم پوشاک بناتی ہیں جن سے یہ لوگ اپنے بچوں کی تعلیم اور گھر کا خرچہ مہیا کرنے کا سامان کرتی ہیں۔

93

یہ لوگ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چترالی پٹی اور گرم کپڑے کی اس گھریلو صنعت کو فروغ دینے کیلئے ان کو جدید اور نئی مشینری فراہم کی جائے اور ان مالی اور تیکنیکی طور پر مدد کی جائے تاکہ اس صنعت کو مزید فروغ دی جاسکے اور اس سے لوگوں کو بالخصوص خواتین کو گھر بیٹھے با عزت روزگار مل سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button