عوامی مسائل

گلمت ہسپتال کو بجلی فراہم نہ کرنے سے علاج معالجے کی سہولیات اور دیگر معمولات بری طرح متاثر ہورہے ہیں، عوامی ورکرز پارٹی

گلمت گوجال (پ ر) آج عوامی ورکرز پارٹی کے سابق امیدوار آصف سخی اور سیاسی کارکن علی حسن نے گلمت ہسپتال میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذہیب محکمہ بجلی کے نمائندے سہیل احمد کےساتھ گلمت ہسپتال میں بجلی کو درپیش بجلی کے جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا جس سے ہسپتال کے آپریشنز اور مریضوں کی دیکھ بھال متاثر ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر ذہیب کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے لیے بجلی کی مسلسل بندش کے باعث مریضوں کے علاج میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے اور طبی خدمات کی فراہمی کے لیے اکثر ٹارچ لائٹوں پر انحصار کرنا پڑرہا ہیں انہوں نے عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید طبی طبی آلات اور ٹیکنالوجی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
محکمہ برقیات کے سہیل احمد نے وفد کو آگاہ کیا کہ محکمہ برقیات نےبجلی بحران کے حوالے سے حکام بالاکو پہلے ہی درخواست دے چکا ہے اور ہسپتال کے لیے خصوصی لائن کو جوڑنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چیف سیکرٹری نے ہسپتال کے لیے پچاس کے وی کا جنریٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن بدقسمتی سے اس حکم پر عمل درآمد نہیں ہوسکاہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ کل اعلیٰ حکام کو سولر سسٹم کی تنصیب کی تجویز پیش دیں گے۔

عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما آصف سخی نے کہا کہ انکی پارٹی اس کیس کی پیروی کرے گی اور بجلی بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر پاور ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کا دورہ کرے کے ان اشوز کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کرےگا

آج کی میٹنگ گلمت ہسپتال میں بجلی کے بحران کو حل کرنے اور سب ڈوژن گوجال کے ٢۵٠٠٠نفوس پر مشتمیل آبادی کے لیےعلاج معالجہ کی بہتر خدمات یقینی بنانے کے لیے ایک مثبت قدم تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button