جرائم

چلاس، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع، کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹس اتر گئے

چلاس(مجیب الرحمان)غیر قانونی نمبر پلیٹس ،کالے شیشے اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف دیامر ٹریفک پولیس کا زبردست کریک ڈاؤن سینکڑوں غیر قانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے اتار دئیے۔ٹریفک کے اے ایس آئی محمد مصطفیٰ کی قیادت میں ٹریفک پولیس میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی اور سینکڑوں غیر قانونی نمبر پلیٹس اتارنے سمیت کالے شیشے بھی اتروا دئے۔میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ٹریفک اء ایس آئی محمد مصطفیٰ نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے۔غیر قانونی اقدامات کے خلاف بھر پور کاروائی کی جارہی ہے۔بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کاروائی کی جارہی ہے۔شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button