اہم ترینجرائم

نوجوان کی خودکشی کا سبب بننے کے الزام میں شگر کا رہائشی گرفتار

شگر (کرائم رپورٹر) شگرکے علاقے حشوپی میں میں گزشتہ روز وقوع پذیر ہونے والے خودکشی کے مبینہ کیس میں اہم پیشرفت۔پولیس ٹیم نے متوفی محمداسلم کی خودکشی کی نسبت دفعہ 174 ض ف کے تحت کارواٸی کی۔دوران کارواٸی متوفی محمد اسلم کے زیر استعمال موباٸل سے حاصل شدہ مواد کے مطابق نجف علی ولد غلام حسن ساکن نید داسو متوفی کی خودکشی کا مبینہ طور پر سبب بننا پایا گیا۔جوکہ جرم زیر دفعہ 322 ت پ کے زمرے میں آتا ہے۔

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد اے ایس آٸی محمداسماعیل کے مراسلہ رپورٹ پر مقدمہ قاٸم کیا گیا اور مقدمہ02/23 میں نامزد ملزم نجف علی ولد غلام حسن ساکن نید داسو کو شگر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم سے مقدمہ ہذا کے بابت مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایس ایس پی شگر حاجی عبدالروف نے پولیس ٹیم کو مختلف پہلوٶں سے مقدمہ ہذا کے بابت شفاف تفتیش و تحقیق جاری رکھنے کی سختی سے احکامات و ہدایات دی گٸی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button