کیریئر

"ملازمت چھن جانے کا خوف، سکردو سے تعلق رکھنے والا سرکاری ملازم دماغی شریان پھٹنے کے باعث ہسپتال داخل”

سکردو(بیورو رپورٹ) ملازمت چھن جانے کے خوف سے بی اینڈ آر ڈویژن کے سپروائزر کی دماغی شریان پھٹ گئی اور انہیں تشویشناک حالت میں آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی حتمی سفارشات مرتب کرنے میں ناکام ہو نے اور بار بار پی ڈبلیو دی بی اینڈ آر گلگت بلتستان کے ملازمین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں صوبائی کابینہ نے 4150ملازمین کو کلیئر قرار دیا گیا ہے جبکہ 2744ملازمین کو مختلف قانونی تقاضے وملازمت کیلئے درکار مطلوبہ شرائط پوری نہ ہونے کے الزم میں فارغ کرنے اور بعض کو دوبارہ ٹیسٹ انٹرویو دینے کا عندیہ دیا ہے جس کے باعث سپر وائزر غلام حسین کی دماغ کی شریان پھٹ گئی اور انہیں تشویش ناک حالت میں آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button