جرائم

استور، سبزی فروش کی دکان پر چھاپا، پانچ سو گرام چرس برآمد، شانگلہ کا رہائشی ملزم گرفتار

استور (سبخان سہیل)ایس ایس پی علی شیر جکھرانی کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور نشہ کرنے ولوں کے خلاف کام کررہے ہیں۔ قایم مقام ایس پی محمد شرین کی پامیر ٹائمز سے گفتگو۔ انھوں نے کہا کی استور میں ہم نے منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے ۔ آج استور قلب علی چوک میں واقعہ سبزی کی دوکان میں ہماری ٹیم نے چھاپا مارکر سبزی کی دوکان سے 500گرام چرس برآمد کیا ہے۔ جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر ملزم ملنگ ولد مسافر کے خلاف تھانہ سٹی استور میں مقدمہ زیر دفعات ایف ائی ار نمبر01U/S9-C CNS_1997کے درج کیا گیا ہے ملزم کا تعلق شانگلہ الپوری سے ہے ملزم استور میں گزشتہ کئی سالوں سے سبزی کا کاوبار کررہا تھا شک کی بنیاد پر جب دوکان میں چھپا لگایا گیا تو ملزم کے قبضے سے آدھا کلو چرس برآمد ہوا پولس نے چرس کو اپنے قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی استور میں مقدمہ درج کیا ہے ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروئی عمل میں لائی جارہی ہے۔

استور میں منشیات کی روک تھام کے لیے پولیس اپنی ڈیوٹی سے بڑا کر اپنا فرض سمجھ کر کام کررہی ہے انشاللہ منشیات فروشوں کا مکمل خاتمے تک ہماری یہ کوشش جاری رہے گی۔ چاہے ملزم کتنا بھی طاقت ور کیوں نہ ہو وہ قانون کے شیکنجے سے نہیں بچے گا۔ استور میں جو لوگ باہر سے آکر کاروبار کرتے ہیں اور جو یہاں کے لوکل کاروباری ہیں، وہ صرف جائز کاروبار تک محدود رہے تو ان کے حق میں بہتر ہے۔ اگر کاروبار کی آڑ میں منشیات فروشی کے دھندے میں کوئی ملوث پایا گیا تو سخت کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔ ہمیں ایسے لوگوں کو سامنے لانا ہوگا جو ہمارے معاشرے کا دشمن ہے ہماری آنے والی نسلوں کا دشمن ہے۔ اس لیے بھی استور پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے افراد کی نشاندھی کریں۔تاکہ ان کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button